تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہورہائیکورٹ کا خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں نوکریاں نہ دینے پر نوٹس

لاہورہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں نوکریاں نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرچیف سیکرٹری اور سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے عاشی جان کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی لیگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔فاضل جج نے ڈی آئی جی لیگل سے استفسار کیا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے۔

اس پر ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ میں یہ درخواست دیکھ لیتا ہوں۔عدالت نے ڈی آئی جی لیگل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں،کیا باغ جناح میں سیر کرنے آئے ہوئے ہیں۔

عدالت کو ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ 21 جنوری کو اس درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری اور سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ متعلقہ محکمے بتائیں کہ خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کے محکمے میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نہیں کیا جارہا ہے،پولیس میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button