تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

حمائمہ ملک شادی کی غلط خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہم

کراچیٜ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمائمہ ملک نے مذہبی شخصیت سے شادی کرنے کی غلط خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حمائمہ ملک نے انسٹا گرام پر طویل پوسٹ میں طنزاً کہا کہ ان تمام بلاگرز اور میڈیا ہائوسز کو سلام جو وویورشپ کے لیے یلو جرنلزم کرتے ہیں، ہر دوسرے مہینے کسی ایسے شخص کے ساتھ میری شادی کروا دی جاتی ہے جو مجھ سمیت میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداکار چاہ کر کسی کے ساتھ اپنی تصویر نہیں لگا سکتے کیوں کہ کوئی بھی ایرا غیرا بلاگر ہماری تصویر کو یہ کہہ کر پوسٹ کر سکتا ہے کہ فلاں اداکارہ کی شادی ہوگئی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو اپنے سوشل میڈیا پیج پر تمام لوگوں کو خوش خبری سنائیں گی۔ ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ شادی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کروں گی۔

مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ برائے کرام ایسی خبروں پر یقین مت کریں۔ حمائمہ ملک نے ایک اور انسٹا گرام پوسٹ بلاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی تصاویر آپ وائرل کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، وہ میرے لیے قابلِ قدر ہیں اور میرے رہبر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خدارا اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض گوسپ مٹیریل کے لیے مت گھسیٹیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button