تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سوناکشی سے سوالات، شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز

ممبئیٜ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیا۔

بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سوال جواب کا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا، بتائیں آپ لوگوں نے اس ویک اینڈ پر کیا کیا؟۔

اداکارہ کے انسٹا گرام سٹیٹس پر پرستاروں نے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور سوالوں کے انبار بھی لگا دئیے، سوناکشی نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز اپنایا۔

ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ ہر کوئی شادی کر رہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا ہر کوئی کرونا کا بھی شکار ہورہا تو کیا میں بھی ہو جائوں؟۔

اداکارہ کے اس طنزیہ جواب کو کسی نے بدتمیزی قرار دیا، جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ اسے مذاق کرنا یا طنزیہ مزاج کا مظاہرہ کہتے ہیں اور اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا جن میں آپ بھی شامل ہیں۔ سوال جواب سیشن کے دوران کئی پرستاروں کو لگا اداکارہ کرونا کا شکار ہیں جس پر سوناکشی نے وضاحت کی انہیں کچھ نہیں ہوا البتہ گھر دیکھ کر قرنطینہ کا گمان ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button