سپورٹس

عامرخان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
باکسر عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے دستانے اتار دوں ،


مجھے خوشی ہے کہ میں نے بہترین کیریئر گزار جو کہ 27سالوں پر محیط ہے ۔
عامر خان نے کہا میں اپنے دوستوں ، ٹیم ،خاندان اور مداحوں کا شکر گزا رہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button