تازہ ترینخبریںدنیا

تیل و گیس کی بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع

تیل اور گیس سے متعلق چھبیسویں بین الاقوامی نمائش آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہونے والی اس نمائش کا افتتاح کیا۔

آئندہ پیر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں بارہ سو ایرانی اور  چوالیس غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام کے دشمن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ملکی معیشت پر حملے کر تے رہے ہیں اور ایران کی پیٹروکیمکل انڈسٹری کو پابندیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

 لیکن اس کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیکل انڈسٹری اپنی ضرورت کی پچاسی فیصد ٹیکنالوجی اور آلات بنانے میں خودکفیل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button