تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

انڈیا کے انتہائی غیرذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام کے پیش نظر پی ایس ایل یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ ان میچز کے شیڈول، سٹیڈیم اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل راولپنڈی سٹیڈیم میں 8 مئی کو ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ میں آج کا پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ری شیڈول کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا تاہم پاکستان اور درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث اس کے منعقد ہونے پر سوالیہ نشان موجود تھا۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ انڈیا کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب موجود فوڈ سٹریٹ میں بھی گرا۔

جواب دیں

Back to top button