سپورٹس

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مشکل وکٹ پر مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

 

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کی، کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

کراچی کنگز بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، ٹم سیفرٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جیمز ونز بھی تیسرے اوور میں محض 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

 

سعد بیگ کی اننگز بھی 9 رنز تک محدود رہی، عرفان نیازی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے 14 رنز بنائے، عباس آفریدی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر وکٹیں گرنے کے باوجود ایک اینڈ سے ڈٹے رہے اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی، وہ 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ 23 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 ، الزاری جوزف اور عارف یعقوب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی بیٹنگ

اس سے قبل، کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

 

پچھلے میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے ٹام کوہلر کوڈ مور صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ بابراعظم کئی مواقع ملنے کے باوجود اپنی نصف سینچری مکمل نہ کرسکے، وہ 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اوون 5 اور عبدالصمد 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ الزاری جوزف نے 13 گیندوں پر 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

 

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3 جب کہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور ملتان سلطانز کے خلاف جیتنے والی پلینگ الیون کو میدان میں اتارا، جبکہ کراچی کنگز نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہارنے والے اسکواڈ کے ساتھ ہی جانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی ہے جب کہ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جن میں دو میں شکست اور ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی جب کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا جب کہ ملتان سلطانز کے خلاف زلمی کو پہلی کامیابی 120 رنز سے حاصل ہوئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button