جرم کہانی

لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 7 سالہ بچی کی لاش ندی سے برآمد

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 7 سالہ بچی کی لاش ندی سے ملی، جس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش صدیق مسجد بی ایریا کے قریب ندی سے برآمد ہوئی، لاش ایک یا دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ موت کی ممکنہ وجہ جاننے کے لیے لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثنا، لیاقت آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام یاسین نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کی لاش انگارا گوٹھ کے قریب ندی سے ملی۔

انہوں نے رائے دی کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ کہیں اور ڈوبی تھی اور پانی کا دباؤ اسے وہاں لے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کنٹرول پر ایک پیغام چلایا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا شہر میں کہیں کوئی بچی لاپتا ہے یا نہیں۔

پولیس افسر نے کہا کہ پولیس کسی بھی رسمی قانونی کارروائی کو شروع کرنے کے لیے ڈاکٹروں کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔

ادھر، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید ہسپتال میں کیا گیا، نتائج جنسی زیادتی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button