سپورٹس

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جو رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر ناکام ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جب کہ محمد حارث کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھاسکا۔

جواب دیں

Back to top button