سپیشل رپورٹ
ویڈیو: یوکرینی فوج کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈال دیئے

یوکرینی فوج کی بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تقریباً پچاس ہزار
یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، کیونکہ روسی فوج نے فرنٹ لائنز کو توڑتے ہوئے بڑی پیش قدمی کی ہے۔
دو دن پہلے چیچن کمانڈوز ایک زیر زمین آئل پائپ لائن کے ذریعے یوکرینی فورسز کے پیچھے پہنچے اور انہیں اچانک حملے سے گھیر لیا۔ کرسک میں موجود یوکرینی دستے مکمل محاصرے میں آ چکے ہیں۔
روس کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار مسلمان فوجیوں کا ہے، جو انتہائی جارح اور دلیر ہیں۔ وہ قیدی نہیں بناتے بلکہ جنگ کے روایتی اصولوں سے ہٹ کر لڑتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ چیچن کمانڈرز نے اپنے جنگی قیدی واپس لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ جو چیچن سرنڈر کرتا ہے وہ ہم۔میں سے نہیں ہے۔
روس کی جارحانہ کاروائیوں کی وجہ سے روسی پیشقدمی میں تیزی آئی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یوکرین کے دفاع کی آخری دیواریں بھی گر رہی ہیں۔