پاکستان
جعفر ایکسپریس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین جاری

بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
جمعے کو کوئٹہ میں ریلوے پولیس کے اہلکار شمروز خان جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار فدا حسین کی تدفین نصیر آباد ڈویژن کے علاقے صحبت پور میں ہوئی۔
مچھ میں ریلوے سٹیشن کے ایک اہلکار کے علاوہ ایک رضاکار تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکن نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہر ایک بجے تک 25 افراد کی لاشیں مچھ ریلوے سٹیشن پہنچائی گئی تھیں۔
کوئٹہ میں سول ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹرین پر حملے میں ہلاک ہونے والے13 افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئیں۔
انھوں نے بتایا کہ ان میں سے چھ افراد کی لاشیں تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔
اہلکار کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ان کو دور سے گولیاں لگی ہیں