دنیا

امریکہ اور روس کے مابین ’اچھی اور تعمیری‘ بات چیت ہوئی ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان ‘اچھی اور تعمیری بات چیت’ ہوئی ہے۔

انھوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہی اور اس پیش رفت کی تعریف کی۔

لیکن ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ ‘بہت بری اور کمزور پوزیشن’ میں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ’ان کی جانیں بچائی جائیں۔` انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا

جواب دیں

Back to top button