جرم کہانی

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ڈنڈوں ، اینٹوں اور اسلحہ کا استعمال، متعدد افراد زخمی

پتوکی کے نواحی گاؤں میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پتوکی کے نواحی گاؤں 22 چک رکن پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں ڈنڈوں، اینٹوں اور اسلحہ کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے واقعے پر محمد فاروق نامی شہری کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے کہا کہ میچ کے دوران ملزمان نے میرے بیٹوں اور ان کے دوستوں کو زد و کوب کیا، بعدازاں ملزمان دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوگئے اورکلہاڑی کے وار سے میرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button