ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: بھارتی پادری کا سابق امریکی صدر کی جان کی حفاظت کیلئے پوجا پاٹ کا اہتمام

دائیں بازو کی بھارتی تنظیم ’ہندو سینا‘ کی جانب سے سابق امریکی صدر کی جان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے لیے پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا ’بروٹ انڈیا‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کی حفاظت اور تحفظ کے لیے رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پوجا پاٹ پر مبنی ایک خصوصی تقریب ’ہاون‘ کا اہتمام کیا گیا۔
بھارتی پادری نے اس پوجا کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کی آرتی اتاری اور اُن کی لمبی زندگی کی دعا کی۔
بھارتی تنظیم ’ہندو سینا‘ کی اس تقریب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی رہنما، پادری ناصرف ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کی آرتی اتار رہا ہے بلکہ اُن کی لمبی زندگی اور حفاظت کے لیے کچھ پڑھ بھی رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’ہندو سینا‘ جماعت کے ترجمان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی اسی جماعت نے 2016 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے لیے پوجا کا اہتمام کیا تھا