پاکستان

اس عید پر معاشی طور پر کمزور افراد کے ساتھ خوشیاں بانٹیں٬ وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی آمد پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے، معاشرے میں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو انکی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر، صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔

وزیراعظم نے عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ملک کے امن اور سلامتی کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ غاصب قوتوں کے ہاتھوں ظلم و جبر کا شکار اپنے نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button