فن اور فنکار

ساحر بگا کی راحت فتح علی خان کے خلاف پوسٹ علی ظفر کی مداخلت سے ڈیلیٹ

گزشتہ روز سروں کے بادشاہ اور مایہ ناز موسیقار راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کہتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کرنے کے بعد گلوکار ساحر علی بگا نے ساتھی گلوکار علی ظفر کے کہنے پر معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان پر شدید تنقید کررہے تھے تاہم انہوں نے اس تنقید کی کوئی وجہ نہیں لکھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے۔
تاہم ساحر علی بگا نے اپنی یہ اسٹوری فوراً ہی ڈیلیٹ کردی لیکن اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہوچکے ہیں۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ساتھی گلوکار علی ظفر نے فیس بک پر ساحر علی بگا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے بھائی ساحر علی بگا، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مہربانی کرکے رمضان کا احترام رکھیں جیسا کہ آپ نے پہلے اپنی پوسٹ میں ذکر بھی کیا کہ ’اپنی زبان کی حفاظت کرو، دوسروں پر انگلی نہ اٹھاؤ‘۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’ہم سب میں خامیاں ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہم سب پر سلامتی ہو ، آمین‘۔

علی ظفر کی پوسٹ پر ساحر علی بگا نے جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کسی کے بارے میں کوئی معلومات یا سچائی شیئر کرنے کے لیے معذرت خواہ ہیں اس لیے وہ اب پوسٹ ڈیلیٹ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button