سیاسیات

جے یو آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

جے یو آئی (ف) نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

جے یو آئی احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاجی تحریک کا آغاز سندھ سے کیا جائے گا۔

جے یو آئی کی احتجاجی تحریک سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب سے ہوکر اسلام آباد پہنچے گی۔ چیئرمین جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان خود تحریک کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل سعودی عرب کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وہ عمرہ ادا کرکے ایک کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

بشکریہ اے آر وائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button