پاکستان

لاہور میں رمضان کا چاند نظر آگیا

لاہور اور اس کے مضافات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہورہا ہے۔ اجلاس کے بعد رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہیں۔

دوسری جانب مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔

غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

دوسری جانب مشرقی ایشیائی اور اوشیانا ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button