پاکستان

شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے، پہلی کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک اور جھڑپ کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی جہاں 5 دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 شر پسند ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مستقل کہتا رہا ہے کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف واقعات میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button