پاکستان

حکمرانوں کا نقصان کیوں نہیں ہوتا، یہ کیوں نہیں غریب ہوتے؟ علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا نقصان کیوں نہیں ہوتا، یہ کیوں نہیں غریب ہوتے؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عدالت نے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ساری اکائیاں اکٹھی ہوں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے، حکمرانوں کے کارخانے، فیکٹریاں اور شوگر ملیں چل رہی ہیں جبکہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز خسارے میں ہیں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ظالموں کا تاریخ میں انجام دیکھ لیں، آج عوام بیدار ہیں جنہوں نے 8 فروری کو خاموش انقلاب برپا کیا، پاکستان کی اکثریت نوجوانوں کی ہے، ان کی رائے کو بلڈوز نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے راستے اگر بند کرو گے تو وہ انقلاب کے لیے اٹھیں گے، سب بے نقاب ہو رہے ہیں اور گندگی کا ڈھیر سامنے آ رہا ہے، 9 فروری بڑا سانحہ ہے جب مینڈیٹ تبدیل کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔

عدالت کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button