دنیا

خلیج فارس میں ایران نے ایک امریکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

تہران کی بین الاقوامی قوانین کی عدالت نے خلیج فارس میں امریکہ کے تیل کی ایک کھیپ کو ضبط کرنے کے احکامات صادر کئے جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گيا۔

عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سوئیڈن کی ایک کمپنی خاص بیماری "ای بی” میں مبتلا لوگوں کے لئے ضروری دوائيں ایران کو نہيں دے پائي جس کی وجہ سے بیماروں نے ذہنی و جسمانی نقصان کے بعد تہران کی اس عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

اسی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے امریکی بحری جہاز ایڈوانٹیج سوئیٹ (ADVANTAGE SWEET ) کے تیل کو ضبط کرنے کا حکم دیا جو خلیج فارس سے گزر رہا تھا اور سیکورٹی افواج نے اس بحری جہاز کو ضبط کر لیا جس کے بعد بحری جہاز سے تیل خالی کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے۔ اس تیل کی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے زائد بتائي جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button