دنیا

ٹرمپ نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کی کھلی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکہ میں ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی غزہ جنگ کے لیے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔امریکی صدارتی امیدواروں کی طرف سے یہ سب سے کھلا بیان دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر عارضی جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔

اسرائیلی جنگ کے پانچ ماہ مکمل ہونے پر فلسطینی کی ہلاکتوں کی تعداد 30717 ہو گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس پانچ ماہ کے دوران محموعی طور پر 23 لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے صدارتی امیدوار نے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے حمایت کا کھلا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اظہار ‘فاکس نیوز ‘ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ ان سے پوچھا گیا تھا’ کیا وہ اسرائیلی کیمپ میں ہیں؟ ٹرمپ نے بلا توقف اور تاخیر کہا ‘ ہاں ! ‘

‘فاکس نیوز ‘ نے دوبارہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کیا ‘ اسرائیل نے جس طرح غزہ میں جنگ جاری رکھی ہے ، آپ اس جنگی طریقہ کار سے متفق ہیں اور کیا آپ کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا گیا ہے؟ ااس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا دو توک جواب تھا ‘ آپ کو مسئلے کا خاتمہ تو کرنا ہے۔’

واضح رہے صدر جوبائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ڈیمو کریٹس کے امیدوار ہیں۔ اور ان کے اپنے ڈیمو کر5یٹ کیمپ سے ان کی اسرائیل کے لیے اندھی حمایت کیے جانے پر جوبائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کیونکہ غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر کر دیے گئے فلسطینی اس وقت قحط کی زد میں ہے۔

مشی گن کی ریاست میں چند روز پہلے امریکی ووٹروں نے صدر جوبائیڈن کے ھق میں ووٹ ڈالنے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ ووٹ کا استعمال کیا اور جوبائیڈن کے لیے کمٹڈ ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا ۔ان ووٹروں کی تعداد 10000 سے زیادہ تھی۔ یہ درحقیقت اسرائیل کے لیے صدر جوبائیڈن کی حمایت کی مخالفت تھی۔

اس صورت حال میں امریکہ میں جوبائیڈن کے حامیوں نے بھی انہیں کہنا شروع کر دیا کہ مشگن کے ووٹروں کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔ امریکہ کے اندر اور باہر سےسخت تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے۔ جس کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ بھی نیتن یاہو سے سے ناخوش بتائے جائے ہیں ، کہ اس صورت میں جوبائیڈن کاووٹ بنک متاثر نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button