جرم کہانی
بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کر لی
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد مٹھل نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 30 سالہ محمد شہباز ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا اس نے ہفتے کی صبح تقریبا 9 بجے ٹینکر میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
متوفی اس علاقے میں چوکنڈی قرستان کے عقب کا رہائشی تھا اس کی بیوی کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اپنے بھائی کو بولتا تھا میں بھی اپنی زندگی سے تنگ آچکا ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی