سیاسیات

نواز شریف واپس چلے جائیں گے، لطیف کھوسو کا دعویٰ

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے شکست دینے والے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔

این اے 122 سے کامیاب پی ٹی آئی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی اور نواز شریف واپس چلے جائیں گے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا  کہ نواز شریف یہ کہتے  ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو مبارکباد دینے پر کال کی تاہم انہیں مجھے رات کو ہی مبارکباد دے دینی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 152 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 64 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

ن لیگ نے 46، پیپلز پارٹی نے 36، دیگر آزاد امیدواروں نے 5، ایم کیو ایم پاکستان، جے یو آئی اور آئی پی پی نے دو دو نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button