سپورٹس

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میچ میں بھارتی ٹیم کا شرمناک ریکارڈ

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر بھارتی ٹیم نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 1932 کے بعد جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کی کے ایل راہول کی شکل میں چوتھی وکٹ گری تاہم اسکے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔ راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر بھارت پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر بھارتی بیٹنگ کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بالرز کے آگے بےبس ہوگئے اور یوں 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافے سے بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button