تازہ ترینخبریںدنیا

سعودیوں کو ایران میں داخلے کے لیے ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

ایران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایران نے سعودی عرب کو ان 33 ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مسثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔ عزب اللہ زرغامی نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button