تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بولڈ لباس اور فحش اشارے: عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینائیں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد اب عالیہ بھٹ کی بھی “ڈیپ فیک” (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوئی، پھر کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ کاجول کی بھی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا تھا۔ اب بھارتی میڈیا کے مطابق “گنگو بائی” کے کردار سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بولڈ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ فحش اشارے کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button