تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بالی ووڈ کی وہ فلم جس کی وجہ سے ہزاروں طلاقیں ہوئیں

کئی فلمیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے اثرات معاشرے میں بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایسی ہی ایک فلم کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور شاہ رخ خان کی فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کی وجہ سے بہت سے گھر ٹوٹے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے حال ہی میں گوا میں ہونے والے “انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا” میں خطاب کے دوران فلمساز کرن جوہر کی فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کے بارے میں بات کی۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ “فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ کو بہت سے لوگوں نے سینما گھروں میں جاکر دیکھا تھا اور فلم کی کہانی نے بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی آنکھیں کھول دی تھیں اور اُنہیں اصل خوشی کا احساس دلایا تھا”۔
اداکارہ نے کہا کہ “کبھی الوداع نہ کہنا کی ریلیز کے بعد بہت سی طلاقیں ہوئیں کیونکہ کئی لوگ زبردستی کے رشتے میں رہ رہے تھے، اس فلم کی وجہ سے لوگوں کو درست فیصلہ کرنے میں مدد ملی”۔

‘کبھی الوداع نہ کہنا’ میں اپنے کردار مایا کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ “مایا کے کردار کی خوبصورت بات یہ تھی کہ وہ رشی (ابھیشیک بچن) کو ایک دوست کے طور پر پسند کرتی تھی جبکہ دیو (شاہ رخ خان) سے محبت کرتی تھی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button