تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی، بلوم برگ کی رپورٹ میں حیران کُن انکشاف

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں جاری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز نہ اُٹھانے اور امریکہ کی اسرائیل سے متعلق پالیسز پر پانچ سو سے زائد امریکی اہلکاروں نے امریکی صدر بائیڈن کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق خط میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر بائیڈن کو خط لکھنے والوں میں قومی سلامتی، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے اہلکار بھی شامل ہیں، خط کے متن میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button