تازہ ترینخبریںسیاسیات

ن لیگ مطلب کیلئے پہلے پیر، بعد میں گلے پکڑتی ہے

جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے مفادات کے لیے پہلے پیر پکڑتی ہے اور بعد میں انہی کے گلے پکڑتی ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی تقاریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کی اقتدار کی خاطر 73ء کے آئین کی قربانی سوالیہ نشان ہے، 1973ء کے آئین کو چھیڑنا ملک کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ سیاسی مقبولیت کھونے کے بعد مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ نے اپنے بانی سے وفا نہیں کی کسی اور سے وفا کیا کرے گی۔

 اُن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں کبھی کوئی کردار نہیں رہا، ایم کیو ایم کی پیدائش آمر جنرل ضیاء کی گود میں ہوئی، یہ آمر جنرل مشرف کی درباری رہی۔

سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کی خدمت صرف پیپلز پارٹی نے کی ہے، کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، کسی کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وقار مہدی نے یہ بھی کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نفیس لوگ اب مسلم لیگ ن کے لیے حسین لوگ بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button