تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینی مائیں، پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں، اسماعیل ہنیہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام طوفان اقصٰی کانفرنس سے خطاب

طوفان اقصٰی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا موقف پیش کر رہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ارض مقدس فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچے، علماء سب جنگ کے میدان میں ہیں، امت گواہ ہےکہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن ہونا چاہیے، روس اور چین فلسطین کےمجاہدین کی حمایت کر رہے ہیں، عالمی قوتیں عملی طور پر میدان میں آئیں، اسلامی دنیا بے حسی قبول کرنےکو تیار نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button