تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شوہر نے الیکٹرک راڈ سے بیوی کے نازک اعضاء جلا دیے

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں شکی مزاج شوہر نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بد چلنی کے شبے میں مبینہ طور پر الیکٹر ک راڈ سے بیوی کے نازک اعضاء جلا دیے ۔

پولیس کے مطابق ملزم جِند وڈا کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا، ملزم نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بیوی کو پہلےتشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کمرے میں بند کر کے الیکٹر ک راڈ سے اس کے جسم کے بعض اعضاءجلا دیے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی ماں کو جناح اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

دوسری جانب پولیس نے 5 دن بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور صرف حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کرنے کی دفعات لگائیں۔

تاہم اعلیٰ حکام کے نوٹس پر جان سے مارنے کی کوشش اور جسم داغنے کی دفعات شامل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button