
میری شادی طلاق پر ختم ہوگئی’معروف اداکارہ منشا پاشا کا انکشاف
معروف اداکارہ منشا پاشا نے ایک پاڈ کاسٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ انکی جبران ناصر سے پہلے ایک شادی ناکام ہوئی اور انہیں طلاق ملے گی۔ فریحہ الطاف کے پاڈ کاسٹ میں نکا کہنا تھا کہ پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی شادی کا اختتام ایسے ہوگا۔ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی معلومات اور چیزوں کو سامنے لانے والی شخصیت نہیں ہیں لیکن اس باوجود بہت سارے لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور طلاق کے صدمے سے نکلنے میں انہیں پانچ سال کا وقت لگا۔
ان کے مطابق چوں کہ شادی سے پہلے انسان آزاد ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد اس کی تمام زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے شخص کو ذہن میں رکھ کر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت اپنانے کے بعد اگر اچانک سے وہ رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو ایک دم سے زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔
انہوں نے پروگرام میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی طلاق کیوں ہوئی اور انہوں نے کب اور کن سے شادی کی تھی، تاہم انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد صدمے سے نکلنے میں انہیں کافی وقت لگا۔
منشا پاشا نے طلاق کے فیصلے کو زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوں کہ شادی کے بعد صرف دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کا مستقبل بھی اسے رشتے کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، اس لیے طلاق بہت مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کو دیکھ کر بھی بعض افراد شادی نہیں کرتے، کیوں کہ ان کی سوچ بن گئی ہے کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونی ہے تو شادی ہی کیوں کی جائے؟
منشا پاشا نے کہا کہ ایسی سوچ رکھنے والے افراد غلط ہیں، ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بے وقوفی ہے۔