
معروف پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران کورٹ رپورٹر اور سینیئر قانونی تجزیہ کار نے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیئے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تقریب حلف برداری میں آئیں اور مخصوص سیٹوں پر بیٹھ گئیں جس کے بعد آرمی چیف آئے تو وہ وہاں بیٹھی ہوئی تھیں جس پر آرمی چیف کھڑے رہے، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو کچھ غلط فہمی ہوئی تھی تاہم بعد ازاں چیف جسٹس کی اہلیہ کو بتایا گیا کہ آپ کی نشست آگے ہے جس پر وہ آگے کی طرف آئیں۔
انہوں نے کہا یہی نہیں اس کے لیے بھی ایک منظر قابل دید تھا کہ حلف برداری سے پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کے گارڈز کو اشارہ کیا جس پر وہ گارڈز جاکر اہلیہ چیف جسٹس کو لے کر آئے اور وہ چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئیں۔