
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون رجسٹرار تعینات
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اسٹاف کے لیے تعیناتیوں کا عمل شروع ہوگیا، جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد نئی تعیناتیاں ہورہی ہیں۔ اسی سلسلے میں جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ ہوں گی۔ ترجمان سپریم کورٹ نے تعیناتیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔