
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کورٹ رپورٹر عبدالقیوم صدیقی نے سابقہ و موجودہ چیف جسٹس سے متعلق قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی گاڑیاں 5 سال بعد تبدیل ہوتی ہیں اسی طرح سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کی گاڑی پرانی ہوگئی ہے ججز کی گاڑیاں تبدیل ہورہی ہیں آپ بھی اس حوالے سے بھجوادیں جس پر قاضی فائز عیسیٰ نے جواب میں کہا کہ مجھے تو نئی گاڑی کی کوئی ضرورت نہیں۔
جس پر راوی کا کہنا ہے کہ عمر عطا بندیال اپ سیٹ ہوگئے اور آکر قاضی فائز عیسیٰ سے کہا آپ خود تو کچھ کرتے نہیں ہیں اور دوسروں کو مسائل میں ڈال دیتے ہیں۔