تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

بنگال ٹائیگرز کے قیلولہ کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بنگال ٹائیگرز کی فیملی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پورا خاندان دن میں قیلولہ سے لطف اندوز ہوتا نظر آرہا ہے۔

بھارت کے شعبہ فاریسٹ سروس سے تعلق رکھنے والے ایک افسر سشانت نندا نے یہ دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے جس میں بنگال ٹائیگرز دوپہر کے وقت اونگھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں چار بنگال ٹائیگرز لیٹے اور سستاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، سشانت نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ محبت سے لبریز خاندان دنیا کے کینوس میں مزید رنگ بھر رہا ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے ویڈیو میں آواز بھی سنیں تاکہ آپ کو بھی ہمارے جنگلوں کے ماحول کا احساس ہوسکے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جو بنگال ٹائیگرز کے خاندان کے لیے اپنی محبت کا اظہا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button