تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز
پہاڑی تودہ گرنے کا خوفناک منظر، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اچانک پہاڑی تودہ گر پڑا جس سے علاقے میں موجود لوگوں کی چیخیں کل گئیں ویڈیو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔
یہ خوفناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر گلیٹن برگ میں پیش آیا جہاں پہاڑ سے متصل پہاڑ کی بلندی سے تودہ تیز رفتاری سے زمین کی جانب آیا۔ اس ہولناک منظر کو ایک شہری نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیٹلن برگ میں پہاڑ کے کنارے پارکنگ لاٹ بنا ہوا ہے جہاں پہاڑ سے معمول سے مطابق چھوٹے موٹے پتھر گر رہے ہوتے ہیں تاہم اچانک ڈرامائی انداز میں ایک بڑا تودہ پہاڑی کی بلندی سے تیزی سے نیچے کی جانب آتا ہے اور زمین پر گرتے ہی ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا جاتے ہیں جب کہ لوگوں کی خوف کے مارے چیخیں نکلنے لگتی ہیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔