تازہ ترینخبریںپاکستان

سیاسی جماعتیں ڈیلور کریں نہ کریں ان سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے، آرمی چیف

سابق صدرایف پی سی سی آئی انجم نثار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بس پاور سے چپکے رہنا چاہتی ہے، پانچ سال میں ڈیلور کریں نہ کریں ان سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

‌تفصیلات کے مطابق سابق صدرایف پی سی سی آئی انجم نثار نے  آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ اپنی معیشت پرتوجہ دیں، ڈالروں کے پیچھے نہ بھاگیں۔

انجم نثار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایس ایف آئی سے متعلق بہت کمیٹڈ ہیں، انہوں نے تاجروں کو اعتماد دلایا اورکہا گھبرائیں نہیں۔

سابق صدرایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ آرمی چیف نے میں سیاسی جماعتوں سے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں نے وعدوں کے مطابق ڈیلیور نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کی بس کوشش رہتی ہے کہ پاور کے ساتھ چپکی رہیں، پانچ سال میں ڈیلور کریں نہ کریں ان سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

آج معاشی صورتحال سے متعلق دوسری میٹنگ تھی، معیشت اورمہنگائی کی وجہ سےہرکوئی پریشان ہے، آج میٹنگ میں بھی شرکامیں بےچینی تھی، حالات سنگین ہے ہرخاص وعام اس وقت پریشان ہے۔

انجم نثار کا کہنا تھا کہ آج میٹنگ میں بزنس کمیونٹی کااعتمادبحال کرنےکی کوشش کی گئی، سعودی عرب اوریواےای نے25،25بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button