اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے پیش نظر عوام کیلئے پرامن احتجاج کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ آج کے دن بدقسمتی سے ہمارے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران کان کو جج ہمایوں دلاور نے غلط طریقے سے غلط فیصلے کے تحت گرفتار کروایا ہے،ہم عمران خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انشاء اللہ عمران خان بہت جلد بازیاب ہوں گے،ہماری قانونی ٹیم قانونی چارہ جوی کیلئے دن رات محنت کرے گی اور وہ ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کریں گے،عمران خان نے گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کردہ پیغام میں بہت اہم بات کی کہ ان کی گرفتاری ک صورت میں سب نے پر امن احتجاج کیلئے نکلنا ہے،یہ حقیقی آزادی کیلئے اور آپ کی اور میری آنے والی نسلوں کی خوشحالی کیلئے کال ہے،عمران خان نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے ،اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے اور اپنی آواز کو دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے پر امن احتجاج کریں،پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ہی انصاف ہے،ہم نے انصاف کیلئے نکلنا ہے پر امن احتجاج سے ہمارے مخالفین کے حوصلے پست ہوں گے۔پر امن احتجاج کیجیے ، کسی سرکاری املاک کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے،پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،تحریک انصاف انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں آپ کے ووٹ کے ذریعے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،اپنے اندر نظم و ضبط پیدا کریں اور حقیقی آزادی کیلئے پر امن احتجاج کی کال پر ضرور نکلیں،آپ کی آواز پوری دنیا میں سنائی دینی چاہیئے۔
Read Next
07/12/2024
ہم نے اعلان جنگ نہیں کیا، آپ نے ہمارے خلاف جنگ شروع کردی، فضل الرحمٰن
07/12/2024
نو مئی اور 26 نومبر کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کُھل جائے گا، خواجہ آصف
07/12/2024
رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم
07/12/2024
حکومت نے بیرسٹر گوہر سے کہا تھا سنگجانی بیٹھ جائیں بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے: علیمہ خان
07/12/2024