
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو جیل میں بی کلاس کی سہولت میسر ہو گی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کے علیحدہ کمرے میں چارپائی ،میٹرس،ٹی وی ،میز کرسی اور ایک خدمت گار فراہم کیا جائے گا ۔ان کے لئے کمرہ تیار کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہیں لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر کے منتقل کیا گیا ۔