
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سخت سیکورٹی میں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ عقبی راستے سے 40 گاڑیوں کا سکواڈ چیئرمین پی ٹی آئی کو لیے اٹک جیل پہنچا. ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اٹک جیل جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کر دیئے گئے۔
اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔