
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 2 اگست کی رات کو ’سپر مون‘ کا حسین نظارہ دیکھا گیا جب چاند زمین سے معمول سے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ روشن اور نمایاں نظر آرہا تھا۔
سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے معمول سے زیادہ قریب آجاتا ہے۔
رواں ماہ میں 2 بار مکمل چاند کا نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا، ایک یکم اور 2 اگست کی درمیانی شب اور دوسری بار اگست کے آخری ہفتے (30 اگست) کو دیکھا جائے گا اور یہ دونوں ہی سپر مون کہلائیں گے۔
ماہر علمی نجوم سید مصور علی زنجانی کے مطابق پاکستان میں یکم اگست کو سپر مون دیکھا گیا تھا، اب دوسری بار 31 اگست کو صبح 6 بجکر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ 30 اگست کی رات پاکستان میں دیکھا جائے گا۔
سپر مون معمول کے چاند سے 8 فیصد زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔
چاند کے 8 مراحل ہوتے ہیں جو ہر 29 دن میں دہرائے جاتے ہیں، ان مراحل میں سب سے مشہور 4 مراحل ہیں جنہیں مکمل چاند، نیا چاند، آخری سہ ماہی اور پہلی سہ ماہی کہا جاتا ہے۔