تازہ ترینخبریںپاکستان سے

حکومت سندھ نے حیدرآباد میں روڈ اور ڈرینیج کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے منظور کرلئے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے سائٹ حیدرآباد میں روڈ اور ڈرینیج کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے منظور کرلئے ہیں اس رقم کا 25 فیصد حصہ بجٹ سے ہٹ کر دیا جائے گا یہ منظوری سندھ کابینہ سے لی گئی ہے اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ صنعت عبدالرشید سولنگی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ سائٹ 1950ء میں 1264 ایکڑوں پر قائم کی گئی جس میں 497 صنعتیں موجود ہیں جہاں ہزاروں افراد کو روزگار ملا ہوا ہے مگر اس وقت سائٹ حیدرآباد سنگین مسائل کا شکار ہے خاص طور پر سڑکوں اور نکاسی آب کی صورتحال خراب ہے اس ضمن میں انہوں ( سیکریٹری صنعت ) نے ایم ڈی سائٹ کے ساتھ سائٹ حیدرآباد کا دورہ کیا تاکہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل معلوم کئے جاسکیں دورے میں دیکھا گیا کہ سائٹ کا ڈھانچہ تباہ حال ہے اس کی دوبارہ بحالی کے لئے سڑکوں اور ڈرینیج کی بحالی اور ازسر نو تعمیر کے لئے اقدامات ضروری ہیں صدر حیدرآباد چیمبرس آف سمال ٹریڈرس اینڈ سمال انڈسٹری نے ایک مراسلہ میں سائٹ حیدرآباد کے لئے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجٹ مختص کیا جائے اسٹیٹ انجنیئر سائٹ حیدرآباد نے سائٹ حیدرآباد کیلئے روڈ اور ڈرینیج پر ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے اس ضمن میں گذارش کی جاتی ہے کہ سائٹ حیدرآباد میں روڈ اور سیوریج کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائے اس پر محکمہ خزانہ نے تجویز پیش کی کہ 25 فیصد رقم بجٹ سے ہٹ کر فراہم کی جائے اور اس منصوبہ کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے جس پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سندھ کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button