تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بچھو کا ایک لٹر زہر لائیں، ایک کروڑ ڈالر لے جائیں

بچھو کا ایک لٹر زہر لائیں، ایک کروڑ ڈالر لے جائیں: بچھوپالنے والوں کی موجیں لگ گئیں

بچھو حضرت انسان کو خوف میں مبتلا کردینے والی مخلوق کے حوالے سے جانا جاتا رہا ہے۔ لیکن اب یہی بچھو کروڑوں ڈالر کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ اس وقت دنیا کی میڈیکل اور کاسمیٹکس انڈسٹری نے بچھو کے زہر فروخت کرنے والوں پر ڈالروں کی بارش کر رکھی ہے۔ یوں بچھو کا زہر ایک انتہائی مطلوب شے بن گیا ہے، جس کی قیمت رپورٹس کے مطابق حیرت انگیز طور پر 1 کروڑ ڈالر فی لیٹر ہے۔ بچھو کے زہر کا اثر ادویات اور کاسمیٹکس میں سب سے آگے پایا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی طور دوا ہپر مارگاٹوسین ہے جو بچھو کے زہر سے ماخوذ ایک طاقتور دوا ہے اور دل کی بیماریوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ محققین نے کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے لڑنے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں عام بات کرنا شروع کردی ہے جس کے بعد دنیا کی بڑی فارما سوٹیکل کمپنیاں اس میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دوسری جانب اعلیٰ درجے کی سکن کیئر کمپنیاں اس کی منفرد خصوصیات کو بروئے کار لا رہی ہیں۔ اور بیوٹی مارکیٹ میں اسنے قدرتی امرت کے طور پر شہرت حاصل کی ہے، جو کہ خوبصورتی کے جدید حل تلاش کرنے والے صارفین کے لیے جوان اور چمکدار جلد کا وعدہ کرتی ہے۔

بچھو کے زہر کی مانگ نے پوری دنیا میں زہر نکالنے اور ترکیب سازی کی سہولیات کو جنم دیتے ہوئے صنعت میں عالمی طور پر تیزی کو جنم دیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی دوڑ اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور زہرکشید کرنے والوں اور محققین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاطینی امریکہ، افریقہ اور اب جنوبی ایشیا میں بچھو فارمز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button