تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ میں ترقیاتی بجٹ 60 فیصد خرچ ہوسکا

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) رواں مالی سال 2022-23ء مکمل ہوگیا ہے اور نیا مالی سال 2023-24ء شروع ہوگیا ہے سندھ میں ترقیاتی بجٹ 60 فیصد خرچ ہوسکا ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 3 کھرب 32 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص تھا اس میں سے 2 کھرب 19 ارب 91 کروڑ 12 لاکھ روپے خرچ کئے جاسکے ہیں جس میں سے 2 کھرب ایک ارب 51 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جاسکے ہیں جو 60 فیصد ہے دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں 4158 ترقیاتی منصوبے رکھے گئے تھے جس میں 2506 جاری ترقیاتی منصوبے اور 1652 نئے منصوبے تھے ان پر 3 کھرب 32 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے ان میں کیپیٹل پر 2 کھرب 78 ارب 28 کروڑ روپے اور ریونیو پر 53 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے محکمہ خزانہ نے 2 کھرب 19 ارب 91 کروڑ کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے ان میں کیپیٹل کی مد میں 2 کھرب 4 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ روپے اور ریونیو کی مد میں 14 ارب 95 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں مجموعی طور پر 2 کھرب ایک ارب 51 کروڑ ف50 لاکھ روپے خرچ کئے جاسکے ہیں اور ایک کھرب 30 ارب 65 کروڑ روپے کی رقم بچ گئی ہیں جو پورے مالی سال میں خرچ نہیں کئے جاسکے ہیں اس طرح ترقیاتی بجٹ 60 فیصد خرچ ہوسکا اور 40 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کیا جاسکا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button