تازہ ترینخبریںپاکستان

سیشن جج مبین کیانی بیٹوں اور بہنوئی سمیت ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ڈیم میں چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی مظفر گڑھ میں تعینات تھے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور اہل علاقہ نے لاشیں ڈیم سے نکالیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج سمیت چاروں افراد کیسے ڈوبے اس سے متعلق شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے تھے۔

جہلم پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت راجہ مبین، عامر، عبداللہ اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button