تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، ایک بار پھر سے گرفتار ہونے کا امکان

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، ایک بار پھر سے گرفتار ہونے کا امکان

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مگر گرفتاری نہیں ہوسکی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اس کے علاؤہ حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے دفتر پر حملے کا کیس درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button