تازہ ترینخبریںپاکستان

نئے بجٹ میں سپر ٹیکس لاگو: کن افراد سے لیا جائے گا؟

 نئے بجٹ میں سپر ٹیکس کمپنیوں کے بعد اب افراد پر بھی لاگو کردیا گیا، سالانہ 15 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس عائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بیان میں کہا ہے کہ سالانہ15 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس لگے گا، یہ ٹیکس 15کروڑ یا زائدکمانےوالےہر فرد اور کمپنی کو ادا کرنا پڑے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ کمپنیوں یا کسی فرد کی سالانہ 15 کروڑ آمدن پر ایک فیصدسپرٹیکس ، سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے منافع والی کمپنیوں یا افراد پر 3 فیصد سپرٹیکس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سالانہ 30سے 35کروڑمنافع کمانے والی کمپنیوں یاافرادپر4 فیصد، سالانہ 35سے 40کروڑمنافع کمانےوالی کمپنیوں یاافرادپر6فیصد اور سالانہ 40 سے 50 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیوں یا افراد پر 8 فیصدسپرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سالانہ 50 کروڑ سے زائد منافع کمانے والی کمپنیوں یا افراد پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیےگئے، 175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں جبکہ 25 ارب روپے کے انڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button