تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور : خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ، 48 گھنٹوں میں 8 واقعات رپورٹ

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 48 گھنٹوں کے دوران 8 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، 48 گھنٹوں کے دوران 8 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔

فیکٹری ایریا میں ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو بلاکرزیادتی کی جبکہ رائیونڈ کےعلاقے میں ملزمان نے ایک خاتون کو برہنہ کیا اور ویڈیوز بنائیں۔

تیسرے واقعے میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملزم نے لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کی جبکہ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کی۔

ایک واقعہ سبزہ زار کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ نواں کوٹ کے علاقے میں ملزم نے لڑکی کو مظفر گڑھ سےاغواکرکے زیادتی کی۔

لاہور میں ہی گرین ٹاؤن کے علاقے ملزم نےگھر میں گھس کرشادی شدہ خاتون سے زیادتی کی تاہم پولیس نے زیادتی کے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button